ہم چُپ رہے
وہ جو قاتل تھے ،جنونی تھے ،بہت بے رحم تھے
جب گلی کوچوں میں اپنے آگھسے
ہم چُپ رہے
ہم پڑھے لکھے تھے ،دانشمند تھے،پُر امن تھے
کس لئے پھر بولتے
ہم چُپ رہے
…………………
ہندوںپر سندھ میں حملے ہوئے
مندروں میں خون کے چھینٹے اُڑے
ہم چُپ رہے
ہم مسلماں لوگ تھے ہندو نہ تھے، بے وجہ کیوں بولتے
ہم چُپ رہے
……………………
پھر عیسائی بستیوں […]